Sun. Jan 19th, 2025
    زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے لیے 60,000 تنخواہ مقرر

    زرعی گریجویٹس کے لیے تنخواہ مقرر

    حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے لیے 60,000 تنخواہ مقرر کر دی ہے. محترمہ مریم نواز نے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے. اس پروگرام کے تحت  زراعت کے شعبے میں گریجویٹ کرنے والے ایک ہزار طلباء کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی. حکومت پنجاب کی طرف سے اس پروگرام کے لیے تقریبا 769 بلین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے. 

    جس کے تحت کسانوں کو زرعی پیداوار کے لیے بہترین سہولیات اورر نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی. انٹرنشپ پروگرام میں بھرتی ہونے والے نوجوان تقریبا 60 ہزار روپے ماہانہ کما سکیں گے. محترمہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے اور کسانوں کو بہترین سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے.

    Rubina Khalid Announcement Increase Amount Taleemi Wazaif

    زرعی گریجویٹ انٹرنشپ پروگرام کے لیے درخواست کیسے دیں

    ایگریکلچرل گریجویٹ پروگرام میں نوجوان ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں.  ان لائن اپلائی کرنے کے لیے ان کو تمام ضروری دستاویزات کمپلیٹ کر لینی چاہیے. اپلائی کرنے کے لیے agripunjab.gov.pk  ویب سائٹ کا وزٹ کریں. درخواست فارم تلاش کرکے اپنے تمام ضروری معلومات درج کریں اور سبمٹ کر دیں. ضروری  معلومات میں اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، پنجاب سے متعلقہ ڈومیسائل، تعلیمی قابلیت، وغیرہ شامل ہیں. 

    اپنے تمام ضروری کاغذات کی فوٹوکاپیاں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں جمع کروادیں. اپ کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اہلیت کا اندازہ لگایا جائے گا. اہل ہونے کی صورت میں اپ کو زرعی گریجویٹ انٹرنشپ میں ملازمت کے لیے منتخب کر لیا جائے گا.

    Launched Facebook Live E-Kacheri for BISP Beneficiaries

    ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنشپ پروگرام کے لیے اہلیت کا معیار

    زرعی گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام کے لیے اہلیت کا مخصوص معیار مقرر کیا گیا ہے. جس پر پورا اترنے والے نوجوان اس پروگرام کے تحت ملازمت حاصل کر سکیں گے. اہلیت کی شرائط کو پورا نہ کرنے کی صورت میں نوجوان ملازمت کے بہترین مواقع سے محروم رہ جائیں گے. وزیراعلی پنجاب کی طرف سے زرعی گریجویٹ انٹرنشپ کے لیے اہلیت کا معیار درج زیل مقرر کیا گیا ہے.

    اس پروگرام کے تحت ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت بی ایس سی آنرز ایگریکلچر ہونا ضروری ہے. نوجوانوں کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے. 25 سال کے سے زیادہ عمر کے نوجوان اس پروگرام کے تحت ملازمت نہیں حاصل کر سکیں گے. نوجوانوں کے پاس پنجاب سے متعلقہ ڈومیسائل ہونا ضروری ہے. پنجاب کے علاوہ کسی بھی دوسرے صوبے سے متعلقہ ڈومیسائل رکھنے والے طلباء ملازمت حاصل نہیں کر سکیں گی. درخواست دہندگان کے درست قومی شناختی کارڈ میں ان کا موجودہ پتہ پنجاب سے متعلقہ کسی بھی شہر سے ہونا ضروری ہے.

    اہلیت کے معیار کو پورا کرنے والے افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

    Panic Buttons Have Been Installed Under The Safe City Project

    ایگریکلچر گریجویٹس کے لیے ہیلپ لائن نمبر

    ایگریکلچرل زرعی گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام کی بہترین معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن نمبر فراہم کیا گیا ہے. یہ نمبر کسان بھی استعمال کر سکتے ہیں. کسان اس نمبر کے ذریعے ذراعت کے متعلق بہترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں فصلوں کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں. اس پروگرام کے تحت تقریبا ایک ہزار نوجوانوں کو روزگار کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا.

    وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے. اس پروگرام کے تحت تقریبا ایک ہزار زرعی گریجویٹس نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی، جو ماہانہ تقریبا 60 ہزار روپے کما سکیں گے.