Table of Contents
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
وزیر اعظم پاکستان محترم شہباز شریف صاحب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور وسائل کی کمی کی وجہ سے سرکاری ملازمین بہت سے مسائل کا شکار ہیں. ان کی پریشانی کو حل کرنے کے لیے ان کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ایک کثیر بجٹ مختص کیا گیا ہے.
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آن ڈیوٹی سرکاری ملازمین کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی فائدہ پہنچایا جائے گا. انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا. سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ مزدور پیشہ افراد کی ماہانہ اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا. شہباز شریف نے مزدوروں کی ماہانہ اجرت 32000 سے بڑھا کر 37000 مقرر کردی ہے. اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا.
60,000 Salary Fixed For Agricultural Graduates Internship Program
ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟
محترم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کے دوران اس منصوبے پر تفصیلا گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ کے مطابق 20 سے 25 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا. گریڈ ایک سے 16 تک کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا.
گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ہوگا. جو سرکاری ملازمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ان کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا. جن سرکاری ملازمین کا انتقال ہو چکا ہے، ان کی پنشن لواحقین حاصل کر سکیں گے. لواحقین کو فراہم کی جانے والی پنشن میں بھی ١٥ فیصد اضافہ ہو گا.
BISP Program Has Released Its Amount of Rs 9000
پنجاب حکومت کا بجٹ ملازمین کے لیے مختص
وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے تقریبا 596 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے. جس کے ذریعے ان کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا. محترم شہباز شریف نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت تمام سرکاری ملازمین خواہ وہ کسی بھی گریڈ پر فائز ہوں فائدہ اٹھا سکیں گے. اس منصوبے کے تحت گریڈ ١ سے 16 کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، جبکہ 17 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا.
اس کے علاوہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا. ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے تقریبا 445 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے. فوت شدہ سرکاری ملازمین کے لواحقین کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا. ان ڈیوٹی اور رٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے تقریبا 20 ارب روپے کا بجٹ متوقع ہے.
BISP Pakistan is a Program to Help and Empower the Poor People
کن ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں گی
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ چونکہ وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے. یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان کے کسی بھی شہر یا گاؤں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو فائدہ پہنچایا جائے گا. ان کی ماہانہ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا.
محترم شہباز شریف نے بتایا کہ اس منصوبے پر عمل درامد کروانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں. گریڈ اے سے 22 گریڈ تک کے تمام سرکاری ملازمین اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں گے. اس کے علاوہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ ہو گا. ملک یا بیرون ملک رہائش پذیر تمام سرکاری ملازمین اس پروجیکٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے.
School Health Program Starts in Every School 2024