Sat. Jan 18th, 2025
    مفت سولر پینلز کی تقسیم 14 اگست سے شروع ہو رہی ہے

    مفت سولر پینلز کی تقسیم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینلز کی تقسیم 14 اگست سے شروع ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر مفت سولر پینل فراہم کرکے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے۔ روشن گھرانہ اسکیم کے تحت 200 یونٹ تک بجلی کے صارفین کو سولر پینل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ سولر پینلز کی تنصیب کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو سولر پینل آسان اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔

    ان کے سولر سسٹم کی لاگت کا 90 فیصد حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ بقیہ 10% رقم ادا کرنے کے لیے صارفین کو 5 سال کا وقت دیا جائے گا۔ یہ سولر پینل بجلی کے صارفین کو آسان اقساط میں 500 یونٹ تک سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔ انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ اقساط کو کم سے کم رکھا جائے گا۔

    Women Register In Ehsaas Nashonuma From Registration Center

    رجسٹریشن آف فری سولر سکیم 

    روشن گھرانہ سکیم کے تحت مفت سولر پینل حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنی رجسٹریشن کروانا ہوگی. وزیر اعلی پنجاب نے لوگوں کیلئے رجسٹریشن کا بہت ہی اسان اور سادہ طریقہ متعارف کروایا ہے. صارفین گھر بیٹھے اسانی سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں. رجسٹریشن کروانے کے لیے ان کے پاس موبائل اور اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا ضروری ہے. موبائل کے رائٹ میسج اپشن میں اپنا درست قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں، اور 8800 پر سینڈ کر دیں. 

    اپ کا بجلی کی استعمال کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جائے گا، اور اہلیت حاصل کرنے کے بعد مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا. 500 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اسان قسطوں پر سولر پینل فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا.

    جو افراد اس پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں. ان کو چاہیے کہ پہلے وہ اپنی اہلیت کے معیار مکمل کریں پھر اس پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کروائیں.

    Eligibility Conditions For Participation In BISP Nashonuma 2024

    مفت سولر اسکیم کیلئے کون اہل ہے

    مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لیے اپ کا اس پروگرام میں اہل ہونا ضروری ہے. اہلیت کی چند شرائط کو پورا کرنے کے بعد اپ اس پروگرام سے مفت یا آسان اقساط پر  سولر سسٹم حاصل کرسکیں گے. اس سکیم میں 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو مفت جبکہ اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے. سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے بجلی صارفین کا تعلق پنجاب سے ہونا ضروری ہے.

    محترمہ مریم نواز نے بتایا کہ مفت سولر سکیم میں شفافیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے. بجلی چوری یا غیر قانونی طور پر میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے افراد کو پروگرام میں نااہل قرار دیا جائے گا.

    8171 Ehsaas Program 25000 BISP Registration Started 2024

    مفت سولر پینلز کی تقسیم کے مقاصد 

    مفت سولر پینل کی تقسیم کا مقصد کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کیلئے مہنگائی کے بوجھ کوکم کرنا ہے. حکومت پنجاب نے اس سکیم کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک کے بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی. محترمہ مریم نواز نے بتایا کہ کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم کی تنصیب کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی. ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے اس سکیم کا اغاز کیا گیا ہے. 

    محترمہ مریم نواز نے بتایا کہ غریب افراد کے ساتھ ساتھ درمیانے درجے کے لوگ بھی اس سکیم سے مستفید ہو سکیں گے. سکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند لوگوں کو پہلے اپنی ان لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی.  رجسٹریشن کے بعد ان کی اہلیت کا اندازہ لگانے کیلئے ان کے سابقہ بجلی کی استعمال کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا. اہلیت حاصل کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے.